لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے منعقدہ دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔ یہ مشق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن “محفوظ پنجاب” کے تحت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع لودھراں کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیشہ ورانہ مہارت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ شارٹ نوٹس پر مختلف محکموں کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپ لگانا قابل ستائش عمل ہے۔
یہ فرضی مشق 48 والا پل، لودھراں برانچ کینال، کہروڑپکا-دنیاپور روڈ پر منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح، اور اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور غلام مصطفیٰ جٹ نے شرکت کی۔
مشق میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، زراعت، میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل سمیت مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، اسٹاف، ریسکیو آفیسرز اور رضا کاروں نے بھرپور شرکت کی۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کے انخلاء، پانی میں ڈوبتے افراد کو بچانے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
عوام کی بروقت رہنمائی کے لیے ایمرجنسی کنٹرول روم اینڈ انفارمیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں بہتر اور مربوط انداز میں اقدامات کیے جا سکیں۔

Leave a Reply