سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں محلہ بلووال روڈ پر کار سے دو برہنہ لاشیں ملنے والے لرزہ خیز واقعے کی گتھی سلجھا لی گئی ہے۔ پولیس تفتیش کے مطابق یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم محمد عمران نے اپنی اہلیہ ثناء عمران اور اُس کے مبینہ دوست احتشام عرف راجہ کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں لاشوں کو کار میں رکھ کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کی، مگر دورانِ فرار اُس کی گاڑی ایک کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں واقعہ بے نقاب ہو گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply