اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک جدید موبائل ایپ “پاور اسمارٹ” متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے صارفین خود اپنی میٹر ریڈنگ جمع کرا سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد بلنگ کے نظام میں شفافیت لانا اور اوور چارجنگ جیسے مسائل سے بچاؤ ممکن بنانا ہے۔
وزارت توانائی کے تحت متعارف کرائی گئی اس ایپ کو صارفین گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد صارفین 14 ہندسوں پر مشتمل اپنا ریفرنس نمبر درج کر کے میٹر ریڈنگ کا آئیکن منتخب کریں گے، پھر مخصوص سیکوئنس یعنی 6، 7، 8 یا 9 پر میٹر کی تصویر کھینچ کر اپ لوڈ کرنی ہوگی، جس میں میٹر کا سیریل نمبر بھی واضح ہو۔
ترجمان وزارت توانائی کے مطابق اس اقدام سے صارفین کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی اصل میٹر ریڈنگ خود جمع کرائیں، تاکہ درست بلنگ ممکن ہو سکے اور کسی اضافی چارجنگ سے بچا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق پاور اسمارٹ ایپ کا اجرا بجلی کے نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف صارفین کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ بجلی کمپنیوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔

Leave a Reply