لودھراں: ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اہم اجلاس

4 / 100 SEO Score

لودھراں: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کی صورتحال اور عوامی تحفظ سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات جن میں مولانا میاں محمد، ڈاکٹر جعفر رضا، عابد منگلا، شیخ افتخار الدین تاری، جیکب آفتاب، حبیب کھوکھر، اکرم کانجو، کاشف اسلام، اللہ نواز چنٹر، مولانا حسین احمد، غلام مرتضیٰ، طاہر بھٹی، حبیب الرحمن اور ملک اصغر آرائیں سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے ضلع بھر میں قیامِ امن کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ امن کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ وہ پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ امن کا قیام صرف پولیس کی نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ اور مضبوط معاشرے کے قیام کے لیے شہریوں اور امن کمیٹی کا متحرک کردار ضروری ہے۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی پولیس محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور کسی کو بھی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ایک پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ خبر عوامی مفاد میں فراہم کی گئی ہے۔ اس میں شامل معلومات دستیاب ذرائع، رپورٹس یا عوامی بیانات پر مبنی ہیں۔ ادارہ اس خبر میں موجود کسی بھی دعوے یا رائے کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں ہے۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ حتمی رائے قائم کرنے سے قبل متعلقہ حکام یا مستند ذرائع سے رجوع کریں۔