بھارت کی ریاست راجستھان میں پولیس نے ایک 23 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا جو گزشتہ سات ماہ کے دوران 25 مردوں کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ چکی تھی۔
پولیس کے مطابق، انورادھا نامی یہ خاتون ایک منظم فراڈی گروہ کا حصہ تھی جو واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دلہنوں کی تصاویر دکھا کر مردوں کو شادی کے لیے آمادہ کرتا تھا۔
ایجنٹ مردوں سے لاکھوں روپے وصول کرتے، قانونی کاغذات کے ساتھ شادی کروائی جاتی، اور پھر دلہن چند دنوں میں زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء لے کر غائب ہو جاتی۔
واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب ساوائی مادھوپور کے ایک رہائشی نے پولیس کو شکایت کی کہ اس کی نئی نویلی دلہن شادی کے 12 دن بعد تمام قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگئی۔
پولیس نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے انورادھا کو بھوپال سے گرفتار کرلیا، اور مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply