لاہور (قوم نیوز ) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے بھر کے دیہی علاقوں میں چوکیداروں کی باقاعدہ تعیناتی اور ان کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق ہر گھر اور دکان سے ماہانہ 50 روپے مقامی سطح پر اکٹھا کیے جائیں گے تاکہ چوکیداروں کو تنخواہ دی جا سکے۔
یہ فیصلہ 21 فروری 2025 کو ہونے والے پہلے فل بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ کلیکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ:
1. دیہاتی چوکیداروں کو بروقت تنخواہ دینے کے لیے مقامی سطح پر ماہانہ 50 روپے فی گھر/دکان وصولی یقینی بنائی جائے۔
2. چوکیداروں کی خالی آسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پُر کیا جائے۔
یہ اقدام دیہات میں سیکیورٹی بہتر بنانے اور مقامی سطح پر جرائم کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Leave a Reply