جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی ویڈیوز نشر کرنا پاکستان مخالف پراپیگنڈے اور دہشتگردی کی پشت پناہی کا واضح ثبوت ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز چینلز نہ صرف پرانی ویڈیوز کو استعمال کر کے دہشتگردوں کے بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں بلکہ اس سے بھارت اور دہشتگرد تنظیموں کے باہمی تعلقات بھی بے نقاب ہو رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت، شکست تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگرد عناصر کو استعمال کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
نام نہاد بی ایل اے کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، جس کا مقصد ملک کے امن و امان کو تباہ کرنا ہے۔ دفاعی ماہرین نے اسے بھارت کا پراکسی نیٹ ورک قرار دیا ہے، جو معصوم پاکستانی شہریوں کے خون سے کھیل رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے جیسے گروہ، بھارت کی جانب سے تیار کردہ سازشی منصوبے کا حصہ ہیں، جو مودی سرکار کے عزائم کا واضح عکس ہیں۔















Leave a Reply