ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک خوددار قوم ہے، جو ہمیشہ سے وقار اور قربانی کے جذبے سے سرشار رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے شہادت سب سے بڑا اعزاز ہے اور یہ جذبہ ہماری قومی پہچان ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاکستان اور چین کے تعلقات، خطے میں امن و استحکام، بھارت کے ساتھ کشیدگی اور دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیل سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو ہمیشہ امن کی حمایت کرتا ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ “ہم اللہ پر توکل کرتے ہوئے اپنی طاقت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں،” انہوں نے کہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کو آج کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ اور بین الاقوامی کشیدگیاں شامل ہیں۔ ایسے وقت میں کسی ملک کا دوسرے پر بلاجواز الزامات لگانا اور اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کرنا غیر مناسب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دونوں ملک ترقی، امن اور خوشحالی کو ترجیح دیتے ہیں۔ چین نے کم وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو باقی دنیا کے لیے مثال ہیں۔ پاکستان بھی اسی راستے پر گامزن ہے، جہاں ترقی، امن اور عوام کی فلاح اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم، افواج اور ریاستی ادارے متحد ہیں۔ ہم نے ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی اتحاد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ “ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جہاں عوام کی طاقت سے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا رہا ہے،” ڈی جی آئی ایس پی آر نے اختتام پر کہا۔

Leave a Reply