لودھراں: انسپکٹر عبدالباری گجر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب، 39 سالہ خدمات کا اعتراف

Oplus_16908288
9 / 100 SEO Score

لودھراں: محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر عبدالباری گجر کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں ایک باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق، ڈی پی او لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق نے انسپکٹر عبدالباری کو اعزازی شیلڈ، تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر پولیس افسران نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ پولیس ملازمین نے گل پاشی کی۔

انسپکٹر عبدالباری نے 1985 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے متعدد محکمانہ کورسز مکمل کر کے انسپکٹر کے عہدے تک ترقی حاصل کی اور 39 سال تک ایمانداری اور فرض شناسی سے خدمات انجام دیں۔

ترجمان کے مطابق، ان کی طویل خدمات کے اعتراف میں انہیں سرکاری پروٹوکول اور گاڑی کے ساتھ گھر روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، اور محکمہ کے ریٹائرڈ افسران ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر (ر) عبدالباری نے کہا کہ وہ افسران کی رہنمائی اور عزت افزائی کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں گزارے گئے لمحات ان کی زندگی کی قیمتی یادیں ہیں، اور وہ فخر کے ساتھ اس ادارے سے رخصت ہو رہے ہیں۔

نوٹ: یہ خبر عوامی مفاد میں فراہم کی گئی ہے۔ اس میں شامل معلومات دستیاب ذرائع، رپورٹس یا عوامی بیانات پر مبنی ہیں۔ ادارہ اس خبر میں موجود کسی بھی دعوے یا رائے کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں ہے۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ حتمی رائے قائم کرنے سے قبل متعلقہ حکام یا مستند ذرائع سے رجوع کریں۔