فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے پاس خلائی مخلوق کی موجودگی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، لیکن وہ ان معلومات کو عوام کے سامنے لانے سے گریزاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ احتیاط اس خدشے کے باعث کی جا رہی ہے کہ اس قسم کے انکشافات دنیا بھر میں خوف، افراتفری اور سماجی بحران کو جنم دے سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق، یہ دعویٰ معروف برطانوی یو ایف او ماہر مارک کرسٹوفر لی نے کیا ہے۔ ان کے بقول، انہیں ایک یونیورسٹی پروفیسر نے خفیہ طور پر یہ معلومات فراہم کیں۔ اس پروفیسر کا کہنا تھا کہ زکربرگ کی سرپرستی میں جاری ایک سائنسی منصوبے “بریک تھرو لسن” کو خلا سے ایک ایسا سگنل موصول ہوا ہے جو بظاہر کسی غیر ارضی مخلوق کی جانب سے بھیجا گیا محسوس ہوتا ہے۔
مارک لی نے دعویٰ کیا کہ یہ سگنل درحقیقت خلائی مخلوق کی موجودگی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ معلومات منظرِ عام پر لانے سے روکا گیا تاکہ انسانی معاشرے میں ممکنہ خوف اور بے چینی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جس ماہر نے انہیں یہ اطلاع دی، وہ مکمل اعتماد کے ساتھ اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ انسان اس کائنات میں تنہا نہیں ہیں۔















Leave a Reply