خیبرپختونخوا: سمگلرز، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، ہزاروں میٹرک ٹن گندم برآمد

Oplus_16908288
4 / 100 SEO Score

پشاور:

(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف شعبوں میں اہم کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ایک نجی چینل کو موصول ہونے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق، جنوری سے مارچ 2025 تک کی مدت میں انسداد اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منشیات، اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف نمایاں نتائج حاصل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، تین ماہ کی کارروائیوں کے دوران 11,738 میٹرک ٹن گندم اور 17,271 میٹرک ٹن کھاد ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی گئی۔ اسی عرصے میں 4,837 میٹرک ٹن چینی بھی ضبط کی گئی، جبکہ 11,000 لیٹر سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا گیا۔

اراضی سے متعلق آپریشنز میں، غیر قانونی قابضین کے خلاف 410 کارروائیوں کے دوران 2,296 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ کسٹم حکام نے 28,718 سگریٹ اسٹیکس، 3,996 کلوگرام غیر قانونی کپڑا اور دیگر اشیاء بھی قبضے میں لیں۔

منشیات کے خلاف آپریشنز میں بھی قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئیں، جن میں 14 کلوگرام چرس، 136 کلوگرام ہیروئن، 94 کلوگرام افیون، 57 کلوگرام آئس اور 550 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران منشیات سے متعلق 103 مقدمات میں 108 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید برآں، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے 6,421 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

نوٹ: یہ خبر عوامی مفاد میں فراہم کی گئی ہے۔ اس میں شامل معلومات دستیاب ذرائع، رپورٹس یا عوامی بیانات پر مبنی ہیں۔ ادارہ اس خبر میں موجود کسی بھی دعوے یا رائے کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں ہے۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ حتمی رائے قائم کرنے سے قبل متعلقہ حکام یا مستند ذرائع سے رجوع کریں۔