امریکہ کی بھارتی شہریوں کو سخت ویزا وارننگ: خلاف ورزی پر ملک بدری اور مستقل پابندی کا امکان

Oplus_16908288
6 / 100 SEO Score

واشنگٹن: امریکی حکومت نے بھارت کے شہریوں کو سخت ویزا پالیسیوں سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی قیام کرنے والے افراد کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور مستقبل میں امریکہ کا سفر ہمیشہ کے لیے ممنوع ہو سکتا ہے۔

یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز ہو چکی ہیں۔ امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ سفارتخانے کے مطابق: “اگر آپ امریکہ میں اپنے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی قیام کرتے ہیں تو آپ کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور آپ پر امریکہ میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔”

امریکی امیگریشن حکام نے ان افراد کے خلاف اقدامات میں تیزی لائی ہے جو قانونی حیثیت کے بغیر امریکہ میں مقیم ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریباً 72 لاکھ 50 ہزار بھارتی شہری امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی، چاہے ذاتی وجوہات کچھ بھی ہوں، ناقابل قبول ہے اور اس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 2023 میں امریکہ میں پناہ کے لیے درخواست دینے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ان درخواستوں میں 470 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ صرف 2023 میں 51 ہزار سے زائد بھارتی شہریوں نے پناہ کی درخواست دی۔

ان درخواست دہندگان کی اکثریت نے بھارت میں معاشی مشکلات، سیاسی عدم استحکام، اور ذاتی سلامتی کے خطرات کو امریکہ ہجرت کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔

نوٹ: یہ خبر عوامی مفاد میں فراہم کی گئی ہے۔ اس میں شامل معلومات دستیاب ذرائع، رپورٹس یا عوامی بیانات پر مبنی ہیں۔ ادارہ اس خبر میں موجود کسی بھی دعوے یا رائے کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں ہے۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ حتمی رائے قائم کرنے سے قبل متعلقہ حکام یا مستند ذرائع سے رجوع کریں۔