ملتان (قوم نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے اپنے والد، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی ای سی جی رپورٹ نارمل نہیں آئی جبکہ شوگر لیول بھی بلند تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ فجر کے وقت ان کے والد کی طبیعت خراب ہوئی، انہیں سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ دو برسوں سے قید میں ہیں۔
واضح رہے کہ دل میں تکلیف کے باعث شاہ محمود قریشی کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply