حیدرآباد، بھارت: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاقے چار مینار میں ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث کم از کم 17 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply