بھارتی حکومت نے اسلحے کی ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیار دیدیا

Oplus_16908288
4 / 100 SEO Score

نئی دہلی (قوم نیوز ) – پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد مودی سرکار نے بڑے پیمانے پر اسلحہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے فوج کو ہنگامی بنیادوں پر دفاعی سازوسامان خریدنے کے خصوصی اختیارات دے دیے ہیں۔

دفاعی ذرائع کے مطابق، ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کے حالیہ اجلاس میں یہ منظوری دی گئی، جس کے تحت 40 ہزار کروڑ روپے تک کے جدید ہتھیار اور آلات خریدے جا سکیں گے۔ ان میں براہموس اور اسکیلپ کروز میزائل، بڑی مقدار میں گولہ بارود، ڈرونز، فضائی دفاعی نظام اور مختلف اقسام کے راکٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں نہ صرف بھارت کے جدید ایس-400 دفاعی نظام اور براہموس میزائلوں کے ذخائر کو نشانہ بنایا، بلکہ متعدد ایئربیسز، ڈرونز اور رافیل سمیت چھ جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کو کاری ضرب لگائی۔ اس بھرپور کارروائی نے بھارتی عسکری برتری کے دعوؤں کو خاک میں ملا دیا۔

نوٹ: یہ خبر عوامی مفاد میں فراہم کی گئی ہے۔ اس میں شامل معلومات دستیاب ذرائع، رپورٹس یا عوامی بیانات پر مبنی ہیں۔ ادارہ اس خبر میں موجود کسی بھی دعوے یا رائے کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں ہے۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ حتمی رائے قائم کرنے سے قبل متعلقہ حکام یا مستند ذرائع سے رجوع کریں۔