ملتان ریجن / لودھراں (1 جولائی 2025)
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) لودھراں نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم محمد رضوان نے کلاشنکوف کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جو قانون کے مطابق قابلِ گرفت عمل ہے۔
سی سی ڈی نے ملزم کے خلاف تھانہ سی سی ڈی لودھراں میں مقدمہ درج کیا، اور کارروائی کے دوران اسلحہ معہ گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مجرمانہ سرگرمی سے متعلق تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ “قانون شکنی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ایک سنگین جرم ہے جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”
سی سی ڈی کے مطابق ایسی سرگرمیاں نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔ ادارہ شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ ایسے کسی بھی غیر قانونی عمل کی اطلاع فوری متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت کارروائی کرسکیں۔
—

Leave a Reply