اسلام آباد: ملک میں افراطِ زر میں حالیہ کمی کے تناظر میں، ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف اسکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔
ترجمان کے مطابق، مختلف اسکیمز پر منافع کی شرح میں زیادہ سے زیادہ ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، اور ہر اسکیم کے لیے یہ کمی علیحدہ علیحدہ سطح پر کی گئی ہے۔
تازہ تفصیلات کے مطابق، سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح اب 9.5 فیصد ہوگی، جو کہ سابقہ شرح سے ایک فیصد کم ہے۔ اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر 30 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد منافع کی شرح 10.9 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply