سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں کے مغربی محلہ بلووال روڈ پر کھڑی ایک کار سے ایک مرد اور ایک خاتون کی برہنہ لاشیں برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس تھانے کے ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جبکہ فرانزک ٹیم نے موقع واردات سے اہم شواہد اکٹھے کیے۔
گرے رنگ کی سوزوکی سوفٹ (رجسٹریشن نمبر LHA 8348) کی پچھلی نشست پر دونوں لاشیں موجود تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی، اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے۔ اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply