فنڈ ریزنگ علیمہ کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت

Oplus_16908288
4 / 100 SEO Score

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج، حج امجد علی شاہ کے روبرو پیش ہو کر اجازت طلب کی۔

 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے لیے بیرون ملک فنڈ ریزنگ تقریبات میں باقاعدگی سے شریک ہوتی ہیں۔ اسی تسلسل میں وہ دو ہفتوں کے لیے برطانیہ جانا چاہتی ہیں تاکہ ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

 

عدالت نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کو آج 17 مئی تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے، جس میں فریقین اپنے دلائل عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔

نوٹ: یہ خبر عوامی مفاد میں فراہم کی گئی ہے۔ اس میں شامل معلومات دستیاب ذرائع، رپورٹس یا عوامی بیانات پر مبنی ہیں۔ ادارہ اس خبر میں موجود کسی بھی دعوے یا رائے کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں ہے۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ حتمی رائے قائم کرنے سے قبل متعلقہ حکام یا مستند ذرائع سے رجوع کریں۔