کابل (انٹرنیشنل ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں قائم بگرام ایئربیس امریکا کے کنٹرول میں رہے گا اور اسے کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے قطر میں العدید ایئربیس پر تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کے دوران کہی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات کا پرامن حل ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاہم امریکا اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قطر نے حال ہی میں امریکا کے ساتھ 42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جبکہ آئندہ برسوں میں العدید ایئربیس پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی فضائیہ کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ایف-47 طیارے فضائی بیڑے کا حصہ ہوں گے، جب کہ جدید ایف-35 کا نیا ورژن ایف-55 بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2026 کے بجٹ میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ شامل ہوگا۔
آخر میں صدر ٹرمپ نے پاک-بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ جنگ کے بجائے تجارت کو ترجیح دیں، اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔

Leave a Reply