پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی پر اتفاق

Oplus_16908288
4 / 100 SEO Score

اسلام اباد قوم نیوز

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسرا رابطہ ہاٹ لائن کے ذریعے بدھ کے روز ہوا۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر سرحدی علاقوں کی موجودہ زمینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران فریقین نے سیزفائر (جنگ بندی) کے معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے باہمی تعاون اور رابطے کو برقرار رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، تاہم وقتاً فوقتاً اس کی خلاف ورزیاں ہوتی رہی ہیں۔ حالیہ رابطے کو خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نوٹ: یہ خبر عوامی مفاد میں فراہم کی گئی ہے۔ اس میں شامل معلومات دستیاب ذرائع، رپورٹس یا عوامی بیانات پر مبنی ہیں۔ ادارہ اس خبر میں موجود کسی بھی دعوے یا رائے کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں ہے۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ حتمی رائے قائم کرنے سے قبل متعلقہ حکام یا مستند ذرائع سے رجوع کریں۔