ہماری سرکار امریکہ کے سامنے گنڈوت ہو گئی، بھارتی صحافی برس پڑا
بھارت کو عالمی سطح پر شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا ہے۔ سفارتی محاذ پر امریکہ کے سامنے نرم رویہ اختیار کرنے پر بھارتی میڈیا اور صحافیوں کی شدید برہمی سامنے آ رہی ہے۔ ایک معروف بھارتی صحافی نے غصے سے کہا: “ہماری سرکار امریکہ کے سامنے مکمل طور پر جھک چکی ہے، یہ قومی غیرت کا سودا ہے!”
دوسری جانب خطے میں بھارت کی کمزور خارجہ پالیسی کے باعث قریبی ممالک بھی ناراض ہوتے جا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے سیاسی حلقے کھلے عام بھارت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، حتیٰ کہ بعض رہنماؤں نے بھارت کو توڑنے کی باتیں تک کر دی ہیں، جو دہلی کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ادھر پاکستان اور چین کی دفاعی شراکت داری نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ حالیہ دنوں پاکستان نے چین کے جدید جنگی جہاز استعمال کیے، جن کی کارکردگی نے عالمی سطح پر سب کو حیران کر دیا۔ ان جہازوں کی کامیاب پروازوں اور مشقوں نے چینی دفاعی صنعت کی ساکھ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ: “چین گزشتہ تیس برسوں سے ہتھیار بنا رہا ہے، لیکن جتنی عالمی پذیرائی ان کے ہتھیاروں کو ان چار دنوں میں ملی ہے، وہ پہلے کبھی نہیں ملی۔ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی قابلِ اعتماد ہے۔”
یہ صورتحال بھارت کے لیے نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ اس کے عسکری اور سفارتی خوابوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ عالمی منظرنامے میں بھارت کی کمزوریاں کھل کر سامنے آ رہی ہیں، اور اس کا اثر اس کی عالمی حیثیت پر بھی پڑ رہا ہے
Leave a Reply